Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

مغربی ہواؤں کی انٹری: کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

پنجاب، سندھ کے گردونواح میں ہلکی دھند پڑسکتى ہے
شائع 12 نومبر 2022 03:55pm
فوٹو: اے ایف پی/فائل
فوٹو: اے ایف پی/فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کل اور 14 نومبر کو ملک میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں آندھی اور بارش متوقع ہے جبکہ اس دوران پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی بھی امکان ہے۔

دوسری جانب سکھر، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں ہلکی دھند پڑسکتى ہے ساتھ ہی دیگرعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی بلوچستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ سردی کالام میں منفی 05 ،استور، اسکردو منفی 04 اور بابو سر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڑد کی گئی۔

اس کے علاوہ برف باری کے باعث خنجراب اور سوست ڈرائی پورٹ کے قریب برفانی تودہ گرنے کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹی گاڑیاں نکالنے کا راستہ بنایا جبکہ سی پیک کنٹینرز، بڑی گاڑیاں ابھی بھی نہیں گزرسکتی۔

Cold Weather

Met Office

Rain

snowfall