Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور: اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں کمی بس اعلان تک محدود

دفاتر اور اسکول ، کالج جانے والوں کو مایوسی کا سامنا
شائع 18 نومبر 2022 02:56pm

لاہورمیں اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں فاصلوں کی مناسبت سے تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا مگر اس پرعملدرآمد نہ کیا جاسکا۔

اورنج لائن ٹرین میں شہر بھرسے بیشترافراد سفر کرتے ہیں لیکن کرایوں میں کمی کا فیصلہ صرف باتوں تک ہی محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

فاصلے کی مناسبت سے کرایوں میں کمی کا حکومتی فیصلہ ہر شخص کو اچھا لگا مگر صبح ہوتے ہی ٹرین سے کالج اور دفاتر جانے والوں کو حیرت ہوئی کہ کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے احکامات پرعملدرآمد کروانے میں ناکام نظرآتی ہے، حکومتی اعلان صرف باتوں تک ہی محدود ہے جبکہ فیصلے کئے جاتے ہیں تو ان پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے۔

ماس ٹرانزٹ کمپنی اورمحکمہ ٹرانسپورٹ نے گذشتہ رات فیصلہ کیا تھا کہ کم کلومیٹر پر کرایہ 10روپے جبکہ روٹ پر زیادہ سے زیادہ کلومیٹر کا 40 روپے کرایہ وصول کیا جائے گا مگر نہ کوئی نوٹیفیکیشن جاری ہوا اور نہ ہی اس پر عملدرآمد کیا جاسکا۔

lahore

punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div