Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ انتقال کرگئیں

انہوں نے 1947 میں بے بی تبسم کے طور پر اپنا آغاز کیا
شائع 19 نومبر 2022 07:51pm

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ تبسم گوول ممبئی میں 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں 18 نومبر کی شام کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

تبسم نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا،ان کا سب سے مشہور اور مقبول شو پھول کھلے ہیں گلشن گلشن تھا جہاں وہ مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت کرتی تھیں۔

ان کے انٹرویوز کی پیشکش اگلے برسوں میں ہندوستانی ٹاک شوز کا نمونہ بن گئی۔

انہوں نے 1947 میں بے بی تبسم کے طور پر اپنا آغاز کیا اور ان کی شادی مشہور ٹی وی سٹار ارون گوول کے بھائی وجے گوول سے ہوئی تھی۔

Actress Tabbasum

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div