Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ویزا توسیع: نواز شریف اپیل واپس لے کر یورپ روانہ

نوازشریف و دیگر فیملی ممبرز 10دن سیرو تفریح کریں گے اور یورپ کے مختلف ممالک میں وقت گزاریں گے۔
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2022 07:26pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی برطانیہ میں قیام کیلئے ویزے میں توسیع کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، برطانیہ چھوڑے بغیر ویزے میں توسیع نہ ملنے پر نوازشریف نے برطانوی ہوم آفس میں دائر کی گئی اپیل واپس لے لی۔

ویزے میں توسیع نہ ملنے پر نوازشریف تفریحی ٹور پر لندن سے یورپ روانہ ہوگئے۔

نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، جج نے اپیل نہیں سنی اور تاریخیں دی جاتی رہیں۔

بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے امریکا بھی جاسکتے ہیں، جہاں ان کا آپریشن ہوگا اور اس کے بعد ان کی وطن واپسی کا ٹائم فریم دیا جائے گا۔

فی الحال، نوازشریف و دیگر فیملی ممبرز 10 دن سیرو تفریح کریں گے اور یورپ کے مختلف ممالک میں وقت گزاریں گے۔

حسین نواز، حسن نواز و دیگر فیملی ممبرز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

visa

Europe

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div