Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بروس لی کی موت کا معمہ 50 سال بعد حل

سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی مارشل آرٹ لیجنڈ اور اداکار بروس لی کی موت بہت زیادہ پانی...
شائع 22 نومبر 2022 01:45pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی مارشل آرٹ لیجنڈ اور اداکار بروس لی کی موت بہت زیادہ پانی پینے سے ہوئی ہے۔

مارشل آرٹس کو مقبولیت کی اونچائیوں پر پہنچانے والے 32 سالہ بروس لی کی موت جولائی 1973 میں دماغی ورم میں مبتلا ہونے سے ہوئی۔ اس وقت، ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ دماغ کی سوجن درد کش دوا کی وجہ سے تھی۔

کلینکل کڈنی جرنل میں شائع تحقیق میں محققین کے ایک گروپ نے بتایا کہ جسم میں نمکیات کی کمی اور پانی کی زیادتی دماغ میں سوجن کی وجہ بنی۔ ہ

حققین نے تجویز پیش کی کہ بروس لی کی موت اس لیے ہوئی کیونکہ ان کے گردے اضافی پانی کو ختم کرنے سے قاصر تھے۔

یہ نتائج بروس لی کی موت کے حوالے سے مشہرو پرانے نظریات سے بہت مختلف ہیں، جن میں گینگسٹر کے ہاتھوں قتل، غیرت مند عاشق کی جانب سے زہر دیا جانا، جادو اور ہیٹ اسٹروک شامل ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق، اداکار کی موت ہائپوناٹریمیا کی وجہ سے ہوئی ہے، جو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب بہت زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں جسم میں سوڈیم کی سطح کم ہو جاتی ہے اور جسم خاص طور پر دماغ کے خلیات، عدم توازن کے نتیجے میں پھول جاتے ہیں۔

محققین کا دعویٰ ہے کہ بروس لی میں ہائپوناٹریمیا کے خطرے کے متعدد عوامل تھے، جیسے کہ زیادہ سیال کا استعمال، ایسے رویے جو پیاس کو بڑھا سکتے ہیں، جیسے چرس کا استعمال اور ایسے رویے جو گردوں کی پانی کے اخراج کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں، جیسے نسخے کی دوائیوں کا استعمال، الکحل کا استعمال، ماضی میں گردے کو پہنچنے والے نقصان وغیرہ۔

سائنس دانوں کے مطابق ”اگر زیادہ پانی کا استعمال پیشاب میں پانی کے اخراج سے مطابقت نہ رکھتا ہو تو ہائپوناٹریمیا دماغی ورم (دماغ کی سوجن) اور گھنٹوں کے اندر موت کا باعث بن سکتا ہے۔“

بروس لی کی اہلیہ لنڈا لی کیڈویل نے ایک بار اپنی ”گاجر اور سیب کا رس“ سیال پر مبنی غذا کا حوالہ دیا تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ ”ستم ظریفی یہ ہے لی نے ’بی واٹر مائی فرینڈ‘ کا اقتباس مشہور کیا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ زیادہ پانی نے ہی ان کی جان لے لی۔“

Bruce Lee

Death Cause

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div