Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

آپ کون ہیں؟ صحافی اداکار رنویر سنگھ کو نہ پہچان سکا

بالی ووڈ اداکار ابوظہبی میں ہونے والی ایک فارمولا ون ریس میں شریک ہوئے تھے
شائع 22 نومبر 2022 10:56pm

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ گزشتہ دنوں ابوظہبی میں ہونے والی ایک فارمولا ون ریس میں شریک ہوئے جہاں انہیں ایک معروف صحافی نے پہچاننے سے انکار کردیا ۔

ابوظہبی میں فارمولا 1 ریس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ “آپ کون ہیں؟“انگریزی کے اس فقرے کو رنویر ابتداءمیں غلطی سے ’آپ کیسے ہیں؟’سمجھتے ہیں اور اسی لحاظ سے جواب دیتے ہیں تاہم دو فقروں کے بعد رپورٹر دوبارہ رنویر سے پوچھ لیتا ہے کہ آپ کون ہیں؟

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ مجھے اپنا تعارف کروائیں گے، اس پر اداکار رنویر سنگھ نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیا کہ میں ایک اداکار ہوں، میرا تعلق ممبئی انڈیا سے ہے، میں ایک انٹرٹینر ہوں۔

صحافی مارٹن برنڈل نے رنویر سنگھ کے نرالے لباس کی تعریف کی جس پر اداکار نے مذاق بھرے انداز میں کہا کہ مجھے کل صبح یہ واپس کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ بھارت سے فارمولا ون کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔

Ranveer Singh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div