Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 1لاکھ 16 ہزار ڈالرز میں نیلام

یہ پاکٹ واچ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے پوسٹل کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی تھی
شائع 23 نومبر 2022 12:35am
Photo :Henry Aldridge & Sons
Photo :Henry Aldridge & Sons

بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 110 سال بعد اس سے ملنے والی ایک پوسٹل کلرک کی پاکٹ واچ (گھڑی) برطانیہ میں نیلام کردی گئی۔

نیویاک ٹائمز کے مطابق یہ پاکٹ واچ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے پوسٹل کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی تھی جسے 1 لاکھ 16 ہزار ڈالر ( یعنی ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔

اپنے وقت کا سب سے بڑا اور مشہور بحری جہاز ٹائی ٹینک 1912ء میں ایک برفانی چٹان سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا جس میں تقریباً ڈیڑھ ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

جب بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی تھی جسے بعد میں نکال کر آسکر کی اہلیہ کو دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں نیلامی کے موقع پرٹائی ٹینک جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی کی گئی، جس میں جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار ڈالرز میں نیلام کیا گیا ۔

اس کے علاوہ فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز،میٹھے کی ایک پلیٹ 20 ہزار پاؤنڈزاور ایک ریسٹورنٹ کا مینیو 23 ہزار پاؤنڈز میں بیچا گیا۔

Titanic

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div