Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سعودی عرب میں 3 پاکستانیوں کے سرقلم

رواں سال سر قلم کئے جانے والوں کی کل تعداد 144 ہے
شائع 23 نومبر 2022 02:47pm
تصویر:عربین بزنس
تصویر:عربین بزنس

سعودی عرب نے 3 پاکستانیوں کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد سر قلم کئے جانے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 10 نومبر سے اب تک 17 افراد کو منشیات و دیگر جرائم میں پھانسی دی جا چکی ہیں جبکہ حال میں تین پھانسیاں دی گئیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق آج تک سر قلم (پھانسی) پانے والوں میں چار شامی، تین پاکستانی، تین اردنی اور 7 سعودی شہری شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال سعودی عرب میں پھانسیوں کی کل تعداد 144 ہے جن میں 47 کو سیاسی الزامات اور 56 افراد کو قتل کے جرم میں پھانسی دی گئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ تر پھانسیوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے جرم کے مرتکب فرد کا سر قلم کر دیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں منشیات سے متعلق جرائم کے لیے پھانسی کی سزا کا دوبارہ آغاز ایک انتہائی افسوسناک قدم ہے۔

مذکورہ اقدام تب سامنے آیا جب بیشتر ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا بھر میں سزائے موت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Saudia Arabia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div