Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹی وی میزبان ٹونی نوید راشد انتقال کرگئے

ٹونی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2022 08:07pm

فلمی صحافی، ٹی وی پریزینٹر اور مواد کے تخلیق کار ٹونی نوید راشد انتقال کر گئے۔

رپورٹس کے مطابق معروف شوبز شخصیت ٹونی نوید راشد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک انگریزی اخبار کے ثقافتی رپورٹر کے طور پر کیا، انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے بھی پروگرام کئے ۔

سال 2006 میں وہ معروف میزبان نادیہ خان کے شو میں پاکستانی سنیما کے حوالے سے ایک سیگمنٹ کیا کرتے تھے ۔

ان کے انتقال پر اداکارہ مشی خان اور ماریہ واسطی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔

رواں برس ٹونی ایک یوٹیوب پر ایک گانا ’جانم ’ بھی ریلیز کیا تھا ۔

Tony Navaid Rashid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div