Aaj News

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اہم تقرریوں سے متعلق آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پر غور
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2022 09:58am
<p>کابینہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ فوٹو — فائل</p>

کابینہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، جس میں اہم تقرریوں سے متعلق آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پرغور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس میں جاری اجلاس میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق، معاون خصوصی ملک احمد خان، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اسرار ترین شریک ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون سردار ایاز صادق، وزیر مواصلات اسعد محمود، وزیر مملکت ہاشم نوتیزائی بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہیں۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں کے وزراء سے غیر رسمی مشاورت بھی کی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں مزید نکات کو شامل کیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی کابینہ 27 اکتوبر اور 15 نومبرکے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی میں قومی ادارہ برائے انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

federal cabinet

اسلام آباد

PM house

Politics Nov24 2022

تبصرے
1000 حروف
مقبول ترین