پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
ناصرحسین اورمائیکل اٹھیرٹن پاکستان میں پہلی بار کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انگلینڈ سے ڈیوڈ گاور، ناصر حسین اور مائیکل اٹھرٹن کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ پاکستان سے وقار یونس، باضد خان اور عروج ممتاز کمنٹری پینل میں شامل ہوں گی۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ناصرحسین اورمائیکل اٹھیرٹن پاکستان میں پہلی بار کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے،سیریز میں 27 ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیاجائےگا، ٹیسٹ سیریزمیں بگی کیمرہ اورہاک آئی ریویو سسٹم کی بھی سہولت دستیاب ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم دسمبرکوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔
پاکستان
PCB
Pakistan vs England
مزید خبریں
پاک بھارت میچ سے قبل محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو کیا مشورہ دیا؟
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ابرار احمد کی ساجد علی کو شامل کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کسی بھی بیٹر کو مشکل نہیں سمجھتا، خرم شہزاد
پی سی بی نے 11 نوجوان خواتین کرکٹرز کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا، لیگ اسپنر ابرار احمد انجری کا شکار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.