Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

کراچی: سچل میں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ملزمان اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، ایس ایس پی
شائع 02 دسمبر 2022 11:19am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کو دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان سے غیراقانونی اسلحہ پسٹل بمع راٶنڈ، چھینہ ہوا موباٸل فون نقدی اور چوری شدہ موٹر ساٸیکل برآمد کرلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

پاکستان

karachi

sindh

Sachal Goth

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div