Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پی ٹی آئی سب سے آگے

آزاد امیدوار دوسرے اور مسلم لیگ (ن) تیسرے نمبر پر ہے
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2022 03:04pm
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اب تک آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدواردوسرے نمبر پر ہے۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ ہوئی اور اب ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پونچھ ڈویژن کی 708 نشستوں پر منتخب کونسلرز کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا، جن میں پاکستان تحریک انصاف 229 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

آزاد امیدوار 199نشستیں لے کر دوسرے اورمسلم (ن)لیگ 96 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی 104 نشستیں حاصل کرسکی، جے کے پیپلزپارٹی نے 28 سیٹیں جیتیں، تحریک لبیک نے 7 جبکہ مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی نے 4،4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

ضلع حویلی کی تمام 112 نشستوں کےسرکاری نتائج کا اعلان، پیپلز پارٹی کا پہلا نمبر

ضلع حویلی کی تمام 112 نشستوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 41 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

ن لیگ 40 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پی ٹی آئی 16 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، اس کے علاوہ آزاد امیدواروں نے 15 سیٹیں جیتیں۔

ادھر باغ میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری رہا، میونسپل کارپوریشن کی 9 جبکہ ضلع کونسل کی 12 نشستیں جیت لیں۔

azad kashmir

local bodies election

Polling

Muzaffarabad

vote counting