Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

فوٹو شوٹ کو منفرد بنانے کیلئے واش روم کا استعمال، تصاویر وائرل

برانڈ کی فوٹو گرافی پر سوشل میڈیا صارفین برہم
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2022 12:23am

پاکستانی ملبوسات کے برانڈز اکثر عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے معمول سے مختلف آئیڈیاز لے کر آتے ہیں۔

گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ Demesne Couture نے اپنی ماڈل کو بالکل مختلف تصور کے ساتھ متعارف کروایا ہے۔

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈل ٹوائلٹ سیٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور دوسری طرف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر بھی پوز بنا رہی ہیں۔

اس فوٹو شوٹ کا تصور خواتین کی ذاتی جگہ اور رازداری سے متعلق ہے اس سے پہلے لوگوں نے باتھ ٹب میں فوٹو شوٹ کرنا ہضم کیا تھا لیکن ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر فوٹو شوٹ کرنا کافی عجیب لگتا ہے۔

جیسے ہی برانڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Photoshoot

Toilet

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div