Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

بالوں کو لمبا کرنے کا آسان اور سستا نسخہ

بالوں کو لمبا کرنے کے بہت سے نسخے اور ٹوٹکے عام ہیں
شائع 14 دسمبر 2022 10:20pm

بالوں کو لمبا کرنے کیلئے گھریلو نسخہ پیاز کا استعمال ہے، جو انتہائی کم خرچ اور زیادہ مشقت والا بھی نہیں۔

ماہرین کے مطابق بالوں کو لمبا کرنے کے بہت سے نسخے اور ٹوٹکے عام ہیں تاہم اس کا آسان گھریلو نسخہ پیاز کا استعمال ہے، پیاز ہر گھر میں آسانی سے دستیاب ہے، قدرتی طور پر پیاز کمزور بالوں کو مضبوط بنانے اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے کی خصوصیت رکھتی ہے، اور بالوں کو لمبا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا قدرتی حل بھی ہے۔

طریقہ استعمال

ایک درمیانے سائز کی پیاز کدو کش کرکے اس میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ کیسٹر آئل شامل کرلیں، ان اجزاء کو اچھی طرح ملا کر تیار ہونیوالے آمیزے کو تھوڑا تھوڑا کرکے بالوں پر لگائیں، ایک گھنٹے بعد شیمپو سے بالوں کو دھولیجئے، روزانہ اس آسان عمل کو کرنے سے بال چند دنوں میں لمبے ہوجائیں گے۔

پیاز کی بو خاصی ناگوار اور چبھتی ہوئی ہوتی ہے تاہم پیاز ناصرف سر کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی بدولت یہ سر کی سطح کا کھردرا پن دور کرکے خون کی روانی کو بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

Hair Treatment

long hair

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div