Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی: بزرگ شخص کو تیسری شادی مہنگی پڑ گئی

خبر سامنے آنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
شائع 18 دسمبر 2022 05:12pm
86-year-old man’s third marriage in Karachi, 20 years old bright escapes after a month | Aaj News

کراچی میں 46 سالہ شہری کو تیسری شادی مہنگی پڑ گئی، 20 سالہ دلہن شادی کے ایک ماہ بعد ہی زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئی۔

متاثرہ شہری کا پولیس کے خلاف بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور خبر سامنے آنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میں واقعے کے بعد تھانے گیا تو مجھے کہا گیا کہ بیوی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ دونوں (بیوی اور والد) کو تلاش کیا جائے اور مالِ مسروقہ برآمد کیا جائے۔

ملیر سٹی پولیس نے مدعی کو تلاش کیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ شوہر کی مدعیت میں عائشہ نامی دلہن اور اس کے والد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں دھوکا دہی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

karachi

Fraud

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div