Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

’زرداری کی پنجاب میں نہ کوئی پہلے سازش کامیاب ہوئی اور نہ اب ہوگی‘

زرداری سیاست میں کرپشن اور بدعنوانی کا استعارہ ہیں، مسرت جمشید چیمہ
شائع 19 دسمبر 2022 09:49am
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی پنجاب میں نہ کوئی پہلے سازش کامیاب ہوئی اور نہ اب ہوگی، ملک معاشی لحاظ سے ڈیفالٹ جبکہ ان کا کاروبار روز بروز عروج پا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آصف زرداری پاکستان کی سیاست میں کرپشن اور بدعنوانی کا استعارہ ہیں، سینیٹ میں ضمیروں کی منڈی لگانا ہو یا قومی اسمبلی میں لوٹے خریدنا، ہمیشہ انہی کی چوری کا مال سامنے آتا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے آنے والی امداد تک یہ ضمیروں کا سوداگر ہڑپ کر گیا ہے، ان کی پنجاب میں کوئی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی اور نہ اب ہوگی، جعلساز اتحادی معاشی صورتحال پر افسوس کی بجائے اپنے منہ میاں مٹھو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ ٹولہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ایک دوسرے کو مقدمات اور کرپشن میں ریلیف دے رہا ہے۔

pti

Asif Ali Zardari

lahore

Musarrat Jamshed Cheema

spokeswomen punjab government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div