Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کراچی: ایس آئی یو کی شارع فیصل پر کارروائی، مسافروں کو لوٹنے والے دو ڈکیت گرفتار

ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے، پولیس
شائع 23 دسمبر 2022 03:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے نے شارع فیصل پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس یونیفارم میں مسافروں کو لوٹنے والے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو لوٹتے تھے، ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے سعودی و عمانی ریال سمیت ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے تھانہ قائد آباد کراچی میں مقدمے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے شفیق موڑ سے گبول ٹاؤن، پیپلز چورنگی کیفے پیالہ سے گلبرگ چورنگی، شاہ لطیف سے گلشن حدید اور ڈرگ موڑ سے شارع فیصل جانے والے روڈ پر کئی واراتوں کاانکشاف کیاہے۔

ملزمان اس سے قبل بھی کراچی کے تھانہ جات گلبہار، حیدری، سائٹ-اے، ڈیفنس، گزری، آرٹلری میدان، پریڈی اور ایس آئی یو کے مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

ملزمان کیخلاف جعلی پولیس اہلکار بننے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 170/171 اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گۓ ہیں۔

پاکستان

Sindh Police

SIU Police