Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ، نجم سیٹھی پر پھٹ پڑے

نجم سیٹھی کو پی سی بی میں "ایڈجسٹ" کرنے کیلئے آئین ہی بدل دیا گیا، رمیز راجہ
شائع 26 دسمبر 2022 05:12pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نو منتخب چئیرمین نجم یسٹھی پر پھٹ پڑے۔

رمیز راجہ نے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد نجم سیٹھی کی تعیناتی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی چوہدراہٹ کیلئے پی سی بی آئے ہیں، ان کا کرکٹ سے کچھ لینا دینا نہیں، نہ انہوں نے کبھی بیٹ پکڑا ہے۔

سابق چئیرمین نے کہا کہ رات کو دو بجے ٹوئٹ کرتے ہیں رمیز راجہ باہر ہوگئے، مجھے مبارکباد دیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایک بندے نے نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین ہی بدل ڈالا، نجم سیٹھی کو پی سی بی میں ”ایڈجسٹ“ کرنے کیلئے آئین بدل دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ گھر بھیجنے کا بھی طریقہ ہوتا ہے، چلتے ہوئے سیزن میں یہ اقدام کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلے ہوئے لوگ تھے، عزت کے ساتھ بھیجا جاتا،

رمیز راجا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگا جیسے کوئی مسیحا آگئے ہیں، کرکٹ کو کہاں لے کر جائیں گے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہوا ہوں، آپ کو چبھن ہوتی ہے، کرکٹ کرکٹرز کی گیم ہے پلیئنگ فیلڈ ہے، پاکستان کرکٹ میں لوگ باہر سے آکر حملہ آور ہوتے ہیں۔

ramiz raja

Najam Sethi

chairman pcb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div