Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سانحہ چکرہ گوٹھ: عدالت کا ملزمان کو اپنے وکیل کیساتھ پیش ہونے کا حکم

بیان ریکارڈ کرنے کیلئے 16جنوری کی تاریخ مقرر۔
شائع 27 دسمبر 2022 11:42am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ چکرہ گوٹھ کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے آخری گواہ سابق تفتیشی افسر چوہدری منظور 9 ماہ بعد عدالت میں پیش ہوئے لیکن وکلا کی عدم حاضری کے باعث سابق تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔

عدالت نے ملزمان کو اپنے وکیل کیساتھ آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سابق تفتیشی افسر کے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے 16جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

دوسری جانب مقدمے میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرز رئیس مما، اعجاز قادری عرف گورانی اور آصف اقبال شامل ہیں، ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم رئیس مما نے 2011 میں کورنگی میں اپنی دہشت اور اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ریزور پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق اور اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے۔

Karachi Court

anti terrorism

Chakra Goth

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div