Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

روس کا تیل کی قیمت محدود کرنیوالے ممالک کو فروخت بند کرنے کا اعلان

مغربی ممالک نے روسی تیل کو60 ڈالرفی بیرل تک محدود کردیا تھا
شائع 28 دسمبر 2022 10:49am
روس سعودی عرب کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک ہے - تصویر/ روئٹرز
روس سعودی عرب کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک ہے - تصویر/ روئٹرز

روس نے تیل کی قیمت محدود کرنے والے ممالک کو فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا جس کا حکم نامہ روسی صدر کی جانب سے جاری ہوگیا ہے۔

حکم نامہ کے مطابق ان ممالک اور کمپنیوں کو تیل کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں مغربی ممالک کی جانب سے طے شدہ قیمت کی حد کی تعمیل کر رہے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ یکم فروری سے ان ممالک کو خام تیل اور تیل کی مصنوعات کی سپلائی پر 5 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

اس کےعلاوہ روس نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے نئے خریدارمل جائیں گے اوراس سے یوکرین میں روسی فوجی مہم کو متاثر نہیں ہوگی۔

یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ دسمبر5 کو (جی 7) ممالک، یورپی یونین اور آسٹریلیا نے روسی خام تیل پر60 ڈالر فی بیرل قیمت کی حد پراتفاق کیا تھا۔

روس سعودی عرب کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک ہے اوراس کی فروخت میں رکاوٹ سے عالمی سطح پر نتائج مرتب ہوں گے۔

russia

Oil prices

Russia Bans Oil

G7 Countries

CrudeOil

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div