Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات رمضان میں ہونے کا امکان ، حکومتی جواب آج آئے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ آج پھر سماعت کرے گی
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 08:33am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ماہ رمضان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ دے دیاہے۔ کمیشن حکومت سے مشاورت کر چکا ہے اور حکومتی جواب آج جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات کو اس معاملے پر سماعت کی جب کہ عدالت عالیہ آج پھر سماعت کرے گی۔

اس سےقبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انتخابات ملتوی کردیے تھے۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 31 دسمبر کو ہونی تھی جس سے محض 4 دن قبل الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا تھا۔

جمعرات کو دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن حکام نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے ملاقات کی، جس میں ڈی جی لاء الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تناظر میں مشاورت کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جمعرات کو ہی وفاقی حکومت سے میٹنگ کی ہدایت کی تھی۔

مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نے ماہ رمضان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1997 میں بھی عام انتخابات ماہ رمضان میں منعقد ہوئے تھے، اس معاملے پر وزارت داخلہ سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

قبل ازیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ حکومت سے میٹنگ کر کے جمعہ کو الیکشن کی ٹائم لائن دیں، ایک حقیقی ٹائم لائن دیں یہ نہ ہو کہیں جون 2023 میں الیکشن ہوں۔

عدالت نے جمعہ کی صبح 10 بجے تک تحریری جواب اور ٹائم لائن جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل دن دو بجے تک ملتوی کی تھی۔

local bodies election

ECP

Islamabad High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div