Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کا آج سے مہنگائی کیخلاف مُلک گیر احتجاج کا اعلان

تین ہفتوں تک احتجاج کی قیادت مقامی قیادت کرے گی، فواد چوہدری
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 11:53am
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مہنگائی کیخلاف آج سے مُلک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل سے ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج ہوگا، تین ہفتوں تک احتجاج کی قیادت مقامی قیادت کرے گی، جس کو بعد میں چیئرمین عمران خان جوائن کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت ناقابل قبول ہوگی کیونکہ وہ حالات نہیں سنبھال سکتی۔ تحریک انصاف پنجاب میں اکثریتی پارٹی ہے، پی ٹی آئی، ق لیگ کے پنجاب میں 190 ارکان ہیں، حکومت بنانا اور تحلیل کرنا ہمارا استحقاق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا کھیل کھیلا گیا، آصف زرداری کے دورہ پنجاب کی حقیقت سامنے آنی چاہیے، سیاست میں اخلاقیات کی تباہی میں آصف زرداری کا ہاتھ ہے، ارکان پنجاب اسمبلی کو آفرز کی گئیں، جن 20 ارکان نے پی ٹی آئی کو چھوڑا عوام نے ان کا حشر دیکھ لیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ تین ارکان استعفے دینے کیلئے تیار نہیں، تینوں ارکان نے اسپیکر کے بیان کو مسترد کردیا، اسپیکر بہانے بناکر استعفے منظور نہیں کر رہے۔ سپریم کورٹ کو استعفوں کے معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

پاکستان

Fawad Chaudhary

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div