Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

پاکستان کے دیے گئے 138 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ 61 رنز بناسکی
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 06:04pm
فوٹو۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔ کرک انفو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ کم روشی کے باعث ڈرا ہوگیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز ڈیکلئیر کردی تھی جس کے بعد کیویز کو جیت کے لئے 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا تھا۔

دوسری اننگز میں گرین کیپس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر311 رنز بنائے اور اسے کیویز پر مجموعی 137 کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو ملنے والے ہدف کے تعاقب میں کیویزکی جانب سے براس ویل اور کانوے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدا میں ہی براس ویل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کانوے اور لیتھم نے جارحانہ اننگز کھلیں اور تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا اور یوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

ٹام لتھم 35 اور ڈیون کانوے 18 رنز بنا سکے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی دوسری اننگز

اس سے قبل میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 77 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، امام الحق 45 اور نائٹ واچ میچ نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

نعمان علی اپنا اسکور آگے بڑھانے میں ناکام رہے اور 4 رنز پر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی صرف 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور اش سودی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے پر امام الحق 81 اور سرفراز احمد 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، کھانے کے وقفے کے بعد سرفراز احمد نے اپنی ففٹی مکمل کی تاہم وہ 53 رنز بنا کر اش سودی کا شکار بن گئے۔

سلمان علی آغا بھی 6 رنز بنا کر اش سودی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ امام الحق 96 رنز بنا کر اش سودی کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد وسیم جونیئر بھی 43 رنز بنا کر سودی ہی کا شکار بنے۔

پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کی تو سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 اور مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاسٹ بولر کے حصے میں ایک بھی وکٹ نہیں آئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پیر سے کراچی میں ہی شروع ہوگا۔

test series

karachi test

target

Pakistan vs New Zealand

PAK V NZ