Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عدالتی حکم سر آنکھوں پر لیکن بلدیاتی الیکشن کیلئے 4 سے 5 ماہ درکار ہیں، وزیرداخلہ

اتنے کم وقت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں، رانا ثنا اللہ
شائع 30 دسمبر 2022 07:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر لیکن قابل عمل نہیں ہے، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 4 سے 5 ماہ درکار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اتنے کم وقت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے، 1000 پولنگ اسٹیشنز پر اسلام آباد پولیس کو تعینات نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہمیں رینجرز اور ایف سی کو بھی الیکشن کیلئے بلانا ہے، اتنی جلدی الیکشن کے لئے سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اب تو الیکشن کا نیا شیڈول جاری ہوسکتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، ایک ہزار پولنگ اسٹینشز کے لئے کم وقت میں انتظامات نہیں ہوسکتے ۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے طور پر اپیل دائر کرنے کا مجاز ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سرپرائزنگ نہیں تھا، عدالت کافیصلہ سرآنکھوں پرمگرقابل عمل ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 3سے 4ماہ میں ہوسکتے ہیں، قانون کے مطابق دوبارہ حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں، حلقہ بندیوں اور ان کی اپیلوں کے لئے کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اسلام آبادمیں ووٹرزکےاندراج پرکئی اعتراضات ہیں، اسلام آبادکےبلدیاتی الیکشن2سال سےتاخیرکاشکارہیں، الیکشن میں مزید2ماہ تاخیرسےکیاہوجائےگا۔

Interior Minister

ECP

Rana Sanaullah

Islamabad High Court

islamabad local bodies election

Islamabad LG polls Dec 31

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div