Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک انتہائی نازک موڑ پر ، 120 دن اہم ہیں، شیخ رشید

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آ سکتا ہے، سابق وفاقی وزیر
شائع 01 جنوری 2023 12:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، 120 دن اہم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے درست کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی پر قومی اتفاقِ رائے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آ سکتا ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی زوال اور قومی سلامتی تک پہنچ گیا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان، عوام، فوج اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں، استحکام انتخاب لائے گا جو فوج کروا سکتی ہے، 120 دن اہم ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، معیشت اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے۔

Sheikh Rasheed

COAS

اسلام آباد

Awami Muslim League

Army Chief General Asim Munir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div