Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کی حکمت عملی تیار

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ کی ترسیل کو یقینی ٹریس ایبل بنانے کا فیصلہ کر لیا، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فوڈ اتھارٹی...
شائع 02 جنوری 2023 06:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے صوبے بھر میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مذکورہ ادارہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 اور پیور فوڈ رولز 2011 میں بیان کردہ خوراک کی حفظان صحت اور معیار کے معیارات کے نفاذ وک ممکن بناتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دودھ کی فروخت اور نقل و حمل کے لیے طریقہ کار وضع کر لیا گیا ہے اور اسے صوبے میں بتدریج مختلف مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔

ڈی جی مدثر ریاض نے کہا کہ یہ فیصلہ کھلے دودھ کی سپلائی کو ٹریس ایبل بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور پابندی لاہور کے چند بڑے علاقوں سے شروع کرتے ہوئے کئی مراحل میں لگائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”ڈیری فارمز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور دودھ کے معیار کی مستقل بنیادوں پر جانچ کی جائے گی۔“

مدثر ریاض نے کہا کہ 15 ہزار گھروں میں فروخت ہونے والے کھلے دودھ کی جانچ کی گئی اور ٹیسٹنگ کے دوران دودھ کو ملاوٹ شدہ اور غیر صحت بخش پایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’پیک دودھ اب لاہور کی گلیوں کی دکانوں پر فروخت کیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

punjab food authority

Loose Milk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div