Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

بھارتی شہری نے پاکستانی معروف ٹک ٹاکر سے فرضی نکاح کرلیا

حق مہر کے طور پر 15 لاکھ بھارتی روپے کا چیک بنا کر اپنے پاس رکھ لیا
شائع 04 جنوری 2023 11:04pm

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری فیضان انصاری نے دلہن کے بغیر پاکستانی لڑکی سے فرضی نکاح کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیضان انصاری نے سال نو کے موقع پر یکم جنوری کو فرضی نکاح کی رسم ادا کی۔

انہوں نے فرضی نکاح کے لیے ایک مولوی صاحب کی خدمات حاصل کیں اور اپنی طرف سے نکاح نامے پر دستخط کرکے عائشہ مانو کے لیے حق مہر کے طور پر 15 لاکھ بھارتی روپے کا چیک بنا کر اپنے پاس رکھ لیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیضان انصاری نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فیصلے کر چکے تھے کہ وہ صرف عائشہ مانو سےہی شادی کریں گے، اس لیے انہوں نے ان سے فرضی نکاح کرلیا۔

فیضان انصاری نے گزشتہ ماہ دسمبر میں کہا تھا کہ وہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر منفرد ڈانس کرکے وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر پاکستانی لڑکی عائشہ مانو سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس ضمن میں پاکستان بھی آئیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے عائشہ مانو کی ڈانس ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں اپنی دلہن تسلیم کرلیا ہے اور وہ ٹک ٹاکر سے نکاح کے لیے پاکستان آئیں گے۔

بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے نے انہیں پاکستان کا ویزہ دینے سے انکار کردیا اور اب انہوں نے بھارت میں ہی عائشہ مانو کی غیر موجودگی میں ہی ان سے فرضی نکاح کرلیا۔

Mera dil yeh pukare aja

Faizan Ansari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div