Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

کینگروز نے 3 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی
شائع 08 جنوری 2023 03:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

آسٹریلیا اورجنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، جس کے بعد کینگروزنے 3 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگزمیں 255 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔

مہمان ٹیم نے فالو آن کے بعد دوسری اننگزمیں 2 وکٹوں پر106 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز 475 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تھی، 195 رنزکی اننگز کھیلنے پرعثمان خواجہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

test series

sydney

David Warner

icc world test championship

australia vs south africa

usman khuwaja