Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

ہزارہ کلچر ڈے پر قائدآباد سے شاہراہ فیصل تک پرامن ریلی کا کامیاب انعقاد

پاکستان میں آج علاقائی سطح پر ہزارہ کلچر ڈے منایا گیا۔
شائع 08 جنوری 2023 11:43pm

کراچی میں ہزارہ کلچر ڈے پر قائدآباد سے شاہراہ فیصل تک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان میں آج علاقائی سطح پر ہزارہ کلچر ڈے منایا گیا۔ اس مناسبت سے مختلف شہروں میں پر امن ریلیاں نکالی گئیں جب کہ کراچی میں بھی الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی کے علاقے قائدآباد سے ہزارہ کلچر ڈے چیف آرگنائزر وجاحت علی ربانی اور سید عمران شاہ کی قیادت میں شاہراہ فیصل تک پر امن ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ثقافتی لباس زیب تن کئے بڑی تعداد میں بچے اور بوڑھے ریلی میں شامل ہوئے۔

ہزارہ کلچر ڈے کے حوالے سے منقعد کردہ اس پروگرام میں نوجونواں کی بڑی تعداد نے قافلے کی شکل میں شاہراہ فیصل تک پر امن مارچ کیا جب کہ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کرکے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ہزارہ کلچر ڈے چیف آرگنائزر وجاہت علی ربانی نے اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خاص طور پر نوجوانوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے بڑی تعداد میں ہماری ثقافتی تقریبات میں شرکت کرکے نہ صرف اس کو کامیاب بنایا بلکہ ہماری پر امن ریلی کو بھی چار چاند لگادیے، ہمارا اصل مقصد اپنی شناخت اور کلچر کو پروموٹ کرنا ہے جس میں آج ہم کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سید عمران شاہ کا کہنا تھا کہ میں کراچی میں بسنے والے تمام ہزارہ والوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری قائدآباد کی اس پر امن ریلی میں شرکت کی اور زندہ دل قوم ہونے کا ثبوت دیا۔

سید عمران شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر ہماری ریلی میں نوجوان نسل نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پورے شہر کو ایک مثبت پیغام دیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ اس شہر میں بسنے والے کہ لاکھوں کی تعداد میں ہزارے وال متحد ہیں۔

karachi

Hazara Culture Day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div