Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ آچکی ہے
شائع 09 جنوری 2023 06:13pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: ملک میں آٹے کی قلت دور کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے گندم درآمد کی جارہی ہے۔

روس سے حکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔ وزارت فوڈ سکیورٹی حکام کے مطابق روس سے گندم کے دو جہاز پہنچے ہیں۔ روس سے مزید ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی۔

حکومتی سطح پر مجموعی طور پرساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جا رہی ہے، 30 مارچ تک روس سے حکومتی سطح پر مزید ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی۔

اب تک مختلف ممالک سے درآمدی گندم لیکر ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ آچکی ہے۔

russia

karachi

Wheat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div