Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

حافظ نعیم الرحمان کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان

کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، حافظ نعیم
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2023 01:00pm
آجاؤبدمعاشی کرکے دکھاؤ ہم دیکھتے ہیں کیسے بدمعاشی کرتےہوں، حافظ نعیم - اسکرین گریب
آجاؤبدمعاشی کرکے دکھاؤ ہم دیکھتے ہیں کیسے بدمعاشی کرتےہوں، حافظ نعیم - اسکرین گریب

جماعت اسلامی نے آج دوپہر3 بجے الیکشن کمیشن آفس کے باہرکیے جانے والا احتجاج ملتوی کردیا ہے۔

آج نیوز سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنا کردار ادا کیا ہے کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، پیپلزپارٹی اورایم کیوایم الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، کارکنان سے کہتا ہوں کہ حالات پر نظررکھیں۔

اس سے قبل امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانگرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج دھرنے میں آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا الیکشن 15جنوری کو ہی ہونگے اور جیت جماعت اسلامی کی ہی ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہنا تھا کہ ایم کیوایم ہمیشہ پیپلزپارٹی کی سہولت کاربنتی ہے اور کہتے ہیں ہم شریف کیا ہوئے سب بدمعاش ہوگئے آجاؤ بدمعاشی کرکے دکھاؤہم دیکھتے ہیں کیسے بدمعاشی کرتے ہوں، کراچی کےعوام ان کو ان کی اوقات بتادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو کراچی کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں یہ لوگ الیکشن کمیشن پر500 بندے جمع نہ کرسکے الیکشن کمیشن ان کا خط واپس کردے الیکشن کمیشن سےمطالبہ ہے کہ الیکشن ملتوی نہ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ہم 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ٹھیک کریں،پھر انتخابات کرالیں اور اگر آرٹی ایس بیٹھتا رہا تو پاکستان کی جمہوریت بھی بیٹھ جائے گی۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Sindh Local Bodies Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div