Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

”ملک میں پیسے آنہیں رہے، جارہے ہیں“

مہنگائی کوجواز بناکرہماری حکومت کو ہٹایا، شوکت ترین
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2023 12:04pm
اسکرین گریب /آج نیوز
اسکرین گریب /آج نیوز

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی کوجواز بناکرہماری حکومت کو ہٹایا گیا، تحریک انصاف نے آخری دورمیں ریکارڈ ترقی کی جبکہ ہمارے دور میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کے سربراہ سینیٹر شوکت ترین اور سینئرمرکزی رہنما جمشید اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کے 2 مسئلے حل کئے پی ٹی آئی حکومت نے کارکے اور ریکوڈک کے مسئلے حل کئے۔

انہوں نے اپنے دورحکومت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، مارچ میں مہنگائی کی شرح 12.2چھوڑ کرگئے تھے اور آج ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 79 فیصد سرمایہ کارسمجھتا ہے پاکستان غلط سمت میں جارہا ہے۔

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں پیسے آنہیں رہے جارہے ہیں اس حکومت نے پچھلے 5 ماہ میں 6.5 ٹریلین کا نیا قرض لیا اور 4 سے 5 ارب ڈالر کی ایل سیز رکی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کوجواز بناکرہماری حکومت کو ہٹایا گیا ہماری حکومت ملک کی معاشی ریٹنگ کو منفی سے مثبت میں لائی تھی 17 سال میں سب سے زیادہ گروتھ پی ٹی آئی دور میں ہوئی اور پی ٹی آئی نے آخری دورمیں ریکارڈ ترقی کی۔

pakistan economy

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div