Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں بارش کا نحیف امکان

کراچی کا آسمان بھی اس وقت ابر آلود ہے۔
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2023 08:45pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے اور اس میں بارش سے مزید اضافے کا امکان ہے۔

ماہرینِ موسمیات نے کراچی میں رات کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، تاہم اس کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

سندھ اور بلوچستان کے آسمان پر بڑے پیمانے پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ کراچی کا آسمان بھی اس وقت ابر آلود ہے۔

شہر میں آج رات سے کل صبح تک بوندا باندی یا ہلکی بارش کے نحیف امکانات ہیں۔

شام سے ہی شہر بھر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے اور کراچی میں اس وقت درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے۔ استور اور سکردو میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بارہ درجے گر چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق استور، لہہ، اسکردو میں منفی 12، کالام منفی 10، گوپس منفی 09، بگروٹ منفی 07، مالم جبہ منفی 06، زیارت، پارا چنار، دیرمنفی 05 اور سیدو شریف میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ہے۔

تاہم بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گوادر میں 25، جیوانی 21، پسنی 17، تربت 11، قلات 8، پنجگور 7، ژوب 5، کوئٹہ اور جیکب آباد 3، سکھر اور خان پور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بھی بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

karachi

Karachi Rain

Weather Updates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div