وزیراعظم نے 15رکنی قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دیدی
کمیٹی 15روزمیں وزیراعظم کوسفارشات پیش کرے گی، نوٹی فکیشن
وزیراعظم شہبازشریف نے 15 رکنی قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی جس کا وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ناصرکھوسہ اورعائشہ پاشا کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز بھی شامل ہوں گے جبکہ قومی کفایت شعاری کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم وضبط کی سفارشات کرے گی، جبکہ ٹی اوآرز کے مطابق سرکاری وسائل کی بچت کیلئے اقدامات تجویزکئے جائیں گے اور اسٹرکچرل اصلاحات کی سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔
کمیٹی سرکاری اداروں کے نقصانات کا جائزہ لیکراقدامات تجویزکرے گی اور نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی 15روزمیں وزیراعظم کوسفارشات پیش کرے گی۔
Shehbaz Sharif
pakistan economy
مزید خبریں
سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر کیسے قابو پائیں؟ آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
سینٹورس مال پرحملے کا الزام، سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارتنویرالیاس کیخلاف مقدمہ
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، صوبے بھر کے ٹیوب ویلز سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ
پاکپتن میں بیاہتا دلہا دلہن ہی کے ہاتھوں لُٹ گیا
عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.