Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کرگئے

بیرام آواری کئی عرصے سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے.
شائع 22 جنوری 2023 09:10pm

معروف کاروباری شخصیت اور پارسی انجمن کے چئیرمین بیرام ڈی آواری 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خانداںی ذرائع نے وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم بیرام آواری کئی عرصے سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم بیرام ڈی آواری نے سوگواروں میں 3 بچوں کو چھوڑا ہے۔ آپ کراچی کے معروف بزنس مین تھے۔

بیرام ڈی آواری کی آخری رسومات پیر کی دوپہر ایک بجے بیچ لگژری ہوٹل کے کمپاؤنڈ میں خورشید ولا میں ادا کی جائیں گی۔

بیرام ڈی آواری نے دوبار سیلنگ مقابلوں می ایشن گیمز میں گولڈ میڈل، 1978 میں منیر صادق کے ساتھ گولڈ میڈل، 1982 میں ایشین گیمز میں اہلیہ گوشپی آواری کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

Byram D Avari