Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کوہاٹ میں کشتی الٹنے سے مدرسے کے 11 طلباء جاں بحق

غوطہ خوروں نے اب تک 17 طلباء کو بچالیا، ریسکیو کا سرچ آپریشن جاری
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2023 01:21pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

کوہاٹ کے علاقے تاندہ جھیل میں کشتی الٹنے سے مدرسے کے 11طلباء جاں بحق جبکہ 17 کو بچالیا گیا، ریسکیو کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں تاندہ جھیل میں کشتی الٹ جانے سے مدرسہ میر باش خیل کے 30سے زائد طلباء ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تازہ ترین صوتحال کے مطابق کشتی الٹنے سے 11 طلباء جاں بحق ہوگئے ۔

غوطہ خوروں نے اب تک 17طلباء کو بچالیا جبکہ مزید ڈوبنے والے طلباء کی تلاش جاری ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث کشتی الٹی۔

کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ: نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس

دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈوبنے والے افراد کی بحفاظت بازیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعظم خان نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبنے والے افراد کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو ریسکیو کاروائیوں کی خود نگرانی کریں۔

KOHAT

students

boat

capsized

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div