Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کوچز میں ایمرجنسی اخراج کا راستہ یقینی بنایا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت

بیلہ ٹریفک حادثے میں 42 افراد جاں بحق ہوئے، فرح عظیم
شائع 31 جنوری 2023 02:05pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے بیلہ ٹریفک حادثے کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی، روٹ پرمٹ کو ٹریکر سے منسلک کیا جائے گا، کوچز میں ایمرجنسی اخراج کا راستہ یقینی بنایا جائے گا۔

کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بیلہ بس حادثہ تیز رفتاری کے پیش آیا، حادثے میں 42 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کےغم میں شریک ہیں۔

فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے فوری طور پر حادثے کی رپورٹ طلب کی، ڈرائیورز کی تربیت حادثات کی بڑی وجہ ہے، ڈرائیوز کو روڈ سینس بھی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی وے پر پولیس کی پیٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا، روٹ پرمٹ کو ٹریکر سے منسلک کیا جائے گا، کوچ کا ٹریکر سسٹم درست کام نہیں کرے گا تو پرمٹ منسوخ کردیا جائے گا، کوچز میں ایمرجنسی اخراج کا راستہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اتوار کی علی الصبح بیلہ نمی چیک پوسٹ کے ایریا لنگڑا پل کے مقام پرمسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 42 مسافرجان کی بازی کی ہار گئے تھے۔

traffic accident

Balochistan govt

Farah Azeem

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div