Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی میں مزید 9 ارکان شامل

نئے ارکان پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار گروپ کے ہیں
شائع 31 جنوری 2023 02:21pm

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی میں مزید 9 اراکین کا اضافہ کرلیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے نئے ارکان میں 6 ارکان مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی اور 3 ایم کیوایم فاروق ستار گروپ سے شامل کیے گئے ہیں۔

نئے ارکان کی شمولیت کے بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

رابطہ کمیٹی میں شامل کیے جانے والے فاروق ستار گروپ کے ارکان میں نگہت شکیل، کامران فاروقی اور وسیم حسین شامل ہیں۔

پی ایس پی کے حفیظ الدین ایڈووکیٹ، حسان صابر،آسیہ اسحاق آفاق جمال، صوفیہ سعید اور شمشاد صدیقی شامل ہیں۔

PSP

mustafa kamal

Khalid Maqbool Siddiqui

MQM Pakistan

MQM Rabta Committee

ٖFarooq Sattar