Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چوہدری وجاہت اور موسیٰ الٰہی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

7 ملزمان نے گھر میں گھس کر چوہدری وجاہت اور موسیٰ الٰہی کی ایمار پر فائرنگ کی، مدعی مقدمہ
شائع 02 فروری 2023 11:52pm
اقدام قتل سمیت 8 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ فوٹو — فائل
اقدام قتل سمیت 8 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ فوٹو — فائل

صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور بھتیجے چوہدری موسیٰ الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ میں درج ہونے والے مقدمے کے مدعی رہنما ن لیگ و سابق ناظم محمد علی گجر کے مطابق 23 جنوری کی رات میں اور فیملی ممبران گھر میں موجود تھے کہ اشتہاری مجرم احسن نے سات نامعلوم ملزمان کے ساتھ میرے گھر پر دھاوا بولا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق سات ملزمان نے میرے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، اس دوران چوہدری وجاہت حسین اور ان کا بیٹا چوہدری موسیٰ الہیٰ میرے گھر کے باہر گاڑی میں موجود رہے اور یہ سارا وقوعہ ان دونوں کی ایما پر ہوا۔

چوہدری وجاہت حسین اور موسی الٰہی کے خلاف اقدام قتل سمیت 8 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الہیٰ کے خلاف قبل ازیں لاہور کے تھانے میں بھی ایک مقدمہ درج کیا جا چکا ہے جب کہ سول اسپتال کوٹلہ واقعے کی درج ایف آئی آر میں موسیٰ الہی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں۔

FIR

PMLQ

Gujarat

Chaudhary Wajahat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div