ہاردک پانڈیا نے 3 سال بعد بالی ووڈ اداکارہ سے دوبارہ شادی کرلی

بھارتی کرکٹر نے ویلنٹائنز ڈے کچھ الگ طریقے سے منایا
شائع 15 فروری 2023 11:22am
تصویر: ہاردک پانڈیا/انسٹاگرام
تصویر: ہاردک پانڈیا/انسٹاگرام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے ویلنٹائنز ڈے کچھ الگ طریقے سے ہی منایا، آل راؤنڈرنے محبت کے عالمی دن پربالی وڈ اداکارہ سے دوبارہ شادی کرلی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق دوبارہ شادی کے پیچھے ایک وجہ ہے، کرکٹرنے اس سے قبل 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سےممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی تاہم اس وقت پھیلی کرونا کی عالمی وبا کے باعث دونوں کسی شاندار تقریب کا انعقاد نہیں کرسکے تھے۔

اب اس جوڑے نے تقریباً 3 سال بعد ویلنٹائنز ڈے پر پھرسے اپنی شادی کی تقریب راجستھان کے شہراودے پورمیں دریا کنارے ہوٹل میں منعقد کی جس میں ان کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دھوم دھام سے کی جانے والی اس شادی میں جوڑے کا بیٹا بھی شریک ہوا۔

شادی کے لیے ہاردک نے سیاہ سوٹ اقور نتاشا اسٹینکووچ نے سفید گاؤن کا انتخاب کیا۔

انسٹاگرام پر تصاویرشیئرکرتےہوئے جوڑے نے انتہائی خوشی کااظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ انہوں نے آج ویلنٹائن ڈے پروعدے کو دوبارہ دہرایا جو3 سال قبل ایک دوسرے سے کیا تھا۔