Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

’یہ آزادی کس کام کی ہے‘، پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا ٹیزر ریلیز کردیا

ٹیزر میں عمران خان سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے اپنے پیغامات درج کرائے۔
شائع 19 فروری 2023 04:50pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ممکنہ طور پر بدھ سے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری ، فواد چوہدری اور شہباز گل سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے اپنے پیغامات درج کرائے۔

گزشتہ جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور گذشتہ روز پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

جیل بھرو تحریک کا شیڈول

شیڈول کے مطابق 22 فروری بروز بدھ سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے۔ ان 200 کارکنان کے ہمراہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا چھ رکنی گروپ بھی گرفتاری دے گا۔

پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے مطابق گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے۔

22 فروری کو شاہراہِ قائد اعظم لاہور پر گرفتاریاں پیش کی جائیں گی، 23 فروری کو پشاور، 24 کو راولپنڈی، 25 فروری کو ملتان اور 26 فروری کو گوجرانوالہ کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

شیڈول کے مطابق 27 فروری کو سرگودھا، 28 فروری ساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں رضاکارانہ گرفتاری دی جائیں گی۔

22 فروری کو لاہور میں دی جانے والی رضا کارانہ گرفتاری کے لیے کارکنان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

لاہور میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ارکان اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔

imran khan

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div