Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ میں سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو اپیلوں کی ان چیمبر سماعت کریں گے
شائع 20 فروری 2023 06:39pm

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان مے سفارتی سفارتی کی تحقیقات کے لئے اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کردیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو اپیلوں کی ان چیمبر سماعت کریں گے، اپیلیں ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، سید طارق بدر اور نعیم الحسن نے دائر کی تھیں۔

اس سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپیلیں پر اعتراض عائد کیا تھا جس کے بعد رجسٹرار آفس کے اعترضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود کی اپیلوں کی سماعت سے معذرت پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپیلیں جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ کو بھجوائی تھیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کی حکومت ہٹانے کے خلاف درخواست دائر ہوئی تھی جس پر رجسٹرار نے اعتراض لگایا تھا۔

Supreme Court

imran khan

Justice Qazi Faez Isa

cypher investigation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div