Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 99 فیصد معاملات طے ہوگئے

آئندہ دو سے تین دن میں سیٹلمنٹ ہو جائے گی، سیکرٹری خزانہ
اپ ڈیٹ 21 فروری 2023 06:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 99 فیصد معاملات طے ہوگئے۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ خامد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ 99 فیصد معاملات طے ہوگئے ہیں، آئندہ دو سے تین دن میں سیٹلمنٹ ہو جائے گی۔

سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی چیلنجز فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے، البتہ دو سے تین میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

اجلاس میں عمر یعقوب شیخ نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے زرمبادلہ ذخائر پر بُرا اثر پڑا، رواں ہفتے دو قرضوں کی ادائیگی روول اوور ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی بل 2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نواں جائزے کا رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے کا امکان ہے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے منی بجٹ لائے جانے کے اقدام پر اظہاراطمینان کیا ہے۔

اسلام آباد

National Assembly

IMF

secretary finance

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div