Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

عماد وسیم ملتان سلطانز کے آگے ڈٹ گئے جنہوں نے ناقابل شکست پانچ چکھوں کی مدد سے 47 رنز بنائے
اپ ڈیٹ 22 فروری 2023 10:09pm
فوٹو — پاکستان سپر لیگ
فوٹو — پاکستان سپر لیگ
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھیوں سیزن کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو تین رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کرملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

ملتان سلطان کے 197 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست چار چکھوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، اس کے علاوہ شان مسعود 51 اور رلی روسو 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں کراچی کنگز کے گیند بازوں کی ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے سامنے دال نہ گل سکی، شعیب ملک اور محمد عمر بھی صرف ایک، ایک کھلاڑی وک پویلیئن کی راہ دکھا سکے۔

کراچی کنگز کی اننگز

میچ کی دوسری اننگز میں کراچی کے جیمز ونس دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 75 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوئے، کپتان عماد وسیم ملتان سلطانز کے آگے ڈٹ گئے جنہوں نے ناقابل شکست پانچ چکھوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔

ہدف کا دفاع کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے دو جب کہ اسمہ میر اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

karachi kings

Multan

Multan Sultan

PSL8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div