Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

پولیس وین پر ڈنڈے برسانے والے پی ٹی آئی رہنما کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جیل بھرو تحریک میں مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع
اپ ڈیٹ 23 فروری 2023 01:04pm
اسکرین گریب/ ٹوئٹر
اسکرین گریب/ ٹوئٹر

لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس وین کی توڑ پھوڑ کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماعباد فاروق کی جسمانی ریمانڈکی درخواست پرسماعت کے دوران عدالت نےملزم عباد فاروق کا14دن کاجسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

پولیس نے عباد فاروق کے 30 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ عباد فاروق نے ساتھیوں سےمل کر پولیس کی گاڑی پرحملہ کیا، اس سے ڈنڈے برآمد کرنے ہیں۔

ملزم عباد فاروقی نے عدالت کو بتایا کہ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہوں میرےہاتھوں میں کوئی ڈنڈا نہیں تھا، وہاں 500 لوگ موجود تھے،مجھ پردہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں۔

دوسری جانب جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنماؤں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تھانہ سول لائن میں پی ٹی آئی کے رہنما عباد فاروق اور زبیر نیازی سمیت 80 نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عباد فاروق پر دہشتگردی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عباد فاروق نے ساتھیوں سمیت پولیس پر حملہ کر دیا، سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے، اور باوردی اہلکاروں پر تشدد کیا۔

imran khan

lahore

PTI workers

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div