سندھ میں گیس بحران: سی این جی اسٹیشن کل سے بند ہوں گے
گیس سپلائی میں کمی پرلوڈمنیجمنٹ پلان پر عملدرآمد جاری
سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز کل صبح 8 بجے سے 72 گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے
گیس بحران سے پہلے گھروں میں گیس کی طویل بندش کی گئی اب سی این جی اسٹیشنز بھی گیس لوڈ منیجمنٹ کی زد میں اۤ گئے۔ سندھ میں سی این جی سیکٹر کی گیس بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس سپلائی میں کمی پر لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بند کی جارہی ہے۔
سندھ میں سی این جی اسٹیشن کو 72 گھنٹوں کیلئے گیس سپلائی معطل رہے گی۔
شیڈول کے تحت جمعہ 24 فروری کو صبح 8 بجے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز 27 فروری پیر کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔