Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لاہور پولیس نے پی ایس ایل 8 کے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے
شائع 24 فروری 2023 02:33pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

لاہورپولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے میچز کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے، پی ایس ایل 8 کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔

سربراہ لاہور پولیس کے مطابق 08 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار میچز کی سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لاہور پولیس پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی آئی ہے۔ سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیموں کی قیام گاہ، روٹس اور اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں کی قیام گاہ، روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔

بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا ہے کہ میچز کے دوران ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ اور پولیس ریسپانس یونٹ ٹیمیں مسلسل پیٹرولنگ کریں گی جبکہ ٹیموں کے روٹ پر آنے والی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک سے متعلقہ مسائل کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے فائنل سمیت 09 میچز 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور میں شیڈول ہیں۔

lahore

ccpo lahore

security plan

PSL 8

bilal siddique kamyana

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div