Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

ایم کیو ایم کا عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

کراچی باغ جناح میں جلسہ کرنے پر غور
اپ ڈیٹ 26 فروری 2023 01:47pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نےعوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا حتمی فیصلہ آج شام رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ متنازع حلقہ بندیاں اور مردم شماری سمیت دیگر معاملات پر کیا جائے گا جبکہ جلسہ سے قبل ڈسٹرکٹ سطح پر جنرل ورکرز اجلاس ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی باغ جناح میں 12 مارچ کو جلسہ کرنے پر غور کیا جارہے جبکہ حیدر آباد میں 17 مارچ کو عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائیے گا۔

مزید کہا کہ حیدرآباد میں ہونے والا جلسہ ایم کیوایم کے یوم تاسیس کا جلسہ ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان آج کے اجلاس میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

karachi

MQM

MQM Pakistan