Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان جیل میں ہلاک

لارنس بشنوئی گینگ نے قیدیوں میں تصادم کی ذمہ داری قبول کرلی
شائع 27 فروری 2023 03:52pm

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکارسدھوموسے والا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان جیل کےاندرہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہلاک ہونے والےملزمان پنجاب کی گونڈیوال سینٹرل جیل میں رکھے گئے تھے جہاں قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی اس قدرشدت اختیار کرگئی کہ سدھو کے قتل میں ملوث دونوں قیدی مارے گئے۔

دوہلاکتوں کے علاوہ اس تصادم کے نتیجے میں 3قیدی شدید زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ جھگڑے میں تیزدھار آلات کااستعمال کیا گیاجوقیدیوں نے خود ہی بنائے تھے۔

ایس ایس پی گرمیت سنگھ چوہان نے بتایا کہ قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاک 2 ملزمان میں سے ایک مندیپ طوفان ہے۔دونوں ملزمان گلوکارکے قتل میں ملوث ہونے کے علاوہ دیگرجرائم میں بھی ملوث تھے۔

یہ بات اہم ہے کہ ملزمان کی یہ ہلاکت ارادتاً بھی ہوسکتی ہے کیونکہ جیل میں ہونے والے اس تصادم کی ذمہ داری بھارتی پنجاب کےلارنس بشنوئی گینگ کے اہم رکن گولڈی برارنے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ قبول کی ہے۔

انقلابی گیت گانے والے 29 سالہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کوضلع مانسا کے گاؤں میں فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا۔

india

sidhu moose wala